رائیونڈ تبلیغی جماعت کی شوریٰ نے اجتماعات اور جماعتوں کی نقل و حرکت روک دی

لاہور کے نواحی قصبے رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے حکومت سے مشاورت کے بعد اجتماعات، تبلیغ کا عمل اور نقل و حرکت بھی روک دی۔

گزشتہ روز رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے 27 افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر پورے قصبے کو مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا تھا اور میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند کرکے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اب تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے حکومت سے مشاورت کے بعد اجتماعات، تبلیغ اور نقل و حرکت بھی روک دی ہے جس کے بعد تبلیغ کے لیے نکلی ہوئی جماعتیں بھی مرکز واپس آنا شروع ہوگئی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق واپس آنے والی جماعتوں کو وفود کی شکل میں علیحدہ رکھا جارہا ہے، تبلیغی مرکز کی انتظامیہ حکومتی نمائندوں اور ڈاکٹرز سے تعاون کررہی ہے، جبکہ ڈاکٹرز اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔

دوسری جانب تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے اجتماعات، تبلیغ اور نقل و حرکت روک دی ہے اور تبلیغی ارکان سے کہا ہے کہ وہ حکومتی احکامات کی مکمل پیروی کریں، جماعتیں جس جگہ بھی موجود ہیں، وہ وہاں ضلعی افسروں سے تعاون کریں۔

جماعت کے ارکان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کیا جائے۔

خیال رہے کہ صوبہ پنجاب اس وقت کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں جہاں اب تک 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرچکی ہے اور ان میں تبلیغی جماعت کے افراد بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے