خیبرپختونخواکاسب سے بڑامنصوبہ بی آرٹی پشاور مزید التواء کاشکار

ملک بھرمیں کوروناوائرس کے تدارک کےلئے حکومت کے اقدامات نے جہاں مختلف دیگر ترقیاتی منصوبوں کومتاثرکیاہے، وہیں محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکاسب سے بڑامنصوبہ بی آرٹی پشاور مزید التواء کاشکارہوجائے گا اور وہ منصوبہ جسے جون تک مکمل کرکے باقاعدہ طور پر جولائی میں اس کا افتتاح ہوناتھا ، کوروناکے وباء کے باعث افتتاح کی نئی تاریخ دینے سے انکار کیاگیاہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے ایک اعلیٰ افسرنے واضح کیاہے کہ جب زندگی معمول پرآجائےگی، تب بی آرٹی کی افتتاح کےلئے نئی تاریخ دینے کے قابل ہوں گے۔

[pullquote]بی آرٹی پشاورپراب تک کتنا کام مکمل ہوچکاہے؟؟۔۔ [/pullquote]

پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق بس اور ریپڈٹرانزٹ پشاور کا87 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے، جن میں سے چمکنی پشاورسے لیکر فردوس اور فردوس سے لیکر صدرتک تقریباً17سٹیشنز مکمل ہوچکے ہیں ، لیکن ریچ تھری جوپشاور کے گورا قبرستان سے لیکر حیات آباد تک ہے، تقریباً13سٹیشنزمیں سے صرف دو سٹیشنز مکمل جبکہ باقی سٹیشنزپرتعمیراتی کام جاری ہے، اسی طرح چمکنی ڈپو بھی 90 سے زائد مکمل ہوچکاہے، جبکہ ڈبگری گارڈن کے مقام پر قائم دوسرا ڈپو تقریباً 70 فیصد اور حیات آباد میں قائم ڈپو 18 فیصدتک مکمل ہوچکاہے، تعمیراتی کام کی عدم تکمیل کے باعث یہ منصوبہ مزید التواءکاشکار ہوسکتاہے ۔منصوبے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنےوالے ٹرانس پشاورکے مطابق اس وقت صرف پندرہ سٹیشنزپرانسٹالیشن مکمل ہوچکی ہے ، جبکہ باقی پندرہ سٹیشن پر کوروناوائرس کے تدارک کےلئے حکومتی اقدامات کے باعث کام رک گیاہے، جب تک کوروناوائرس کے تدارک کےلئے حکومت باقاعدہ طو رپر مزدوروں کوکام کی اجازت نہیں دے گی اس وقت تک منصوبے کی نئی تاریخ نہیں دے سکتے۔

[pullquote]بی آرٹی پشاور کےلئے مزید کونسے کام کرنے ہیں؟؟۔۔[/pullquote]

بی آرٹی پشاور کےلئے اس وقت تقریباً160 سے زائد گاڑیاں آچکی ہیں ، جب کہ مزید چالیس گاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پابندیاں اٹھانے کے بعد چین سے پشاورپہنچادیاجائے گا، اس وقت بیشترسٹیشنزمیں سکرینز، فائبرآپٹک کابچھانااوردیگر تاروں کو مقررہ منزل تک پہنچانے کےلئے کام مکمل طور پر رکاہواہے ، جس کے باعث اس منصوبے میں مزید تاخیرہوسکتی ہے ، ڈبگری گارڈن کے ڈپو اور حیات آباد کے مین سٹیشن پربھی تعمیراتی کام میں حکومت کو مشکلات کاسامناہے ، پشاورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک اعلیٰ افسر نے مارچ کے آغازمیں بتایاتھا کہ اپریل تک ہم بی آرٹی پشاورکواس قابل بنائیں گے کہ تجرباتی بنیادوں پر اسکاچلنا شروع ہوجائے گا اور جولائی میں باقاعدہ طورپرحکومتی سطح پر اس کا افتتاح کیاجائے گا، رابطہ کرنے پر اسی افسرنے بتایاکہ اب منصوبے کےلئے کسی قسم کی نئی تاریخ نہیں دے سکتے، اس وقت صرف چمکنی ڈپومیں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکارکام کررہے ہیں ، عام تعمیراتی کام مکمل روک دیاگیاہے ، جسکے باعث منصوبہ کی افتتاح کی تاریخ 2021 تک جاسکتی ہے۔

[pullquote]بی آرٹی پشاور کا سنگ بنیاد کب رکھاگیاتھا؟؟۔۔[/pullquote]

19،اکتوبر2017ء کو سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے اس منصوبے کاسنگ بنیاد رکھاتھا اور انہوں نے امیدظاہرکی تھی کہ مارچ2018ء میں اس منصوبے کومکمل کرلیاجائے گا ، مارچ تک تعمیراتی کام ختم نہ ہونے کے باعث پہلے مئی ، پھرجون اور بعدازاں جولائی کی تاریخیں دی گئیں ، نگران حکومت نے دسمبرکی تاریخ دے دی، نئی صوبائی حکومت نے مارچ 2019ء کی نوید سنائی ، پھر حکومت نے اگست 2019 تک منصوبے کو مکمل کرنے کی دھائی دی اور کچھ عرصہ قبل حکومت نے وعدہ کیاتھاکہ بی آرٹی پشاور کو جون تک مکمل کرنے کے بعد جولائی میں عوام کےلئے کھول دیاجائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے