3 سے 11 اپریل تک پی آئی اے کی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان نے تین سے 11 اپریل تک بیرون ملک کے لیے پی آئی اے کی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے سکیورٹی ڈویژن معید یوسف نے بتایا کہ ‘3 سے 11 اپریل تک بیرون ملک کے لیے پی آئی اے کی 17 پروازیں چلائی جائیں گی۔’

‘یہ پروازیں برطانیہ، کینیڈا، ملائشیا، ترکی، تاشقند اور باکو کے لیے چلائی جائیں گی اور وہاں پھنسے دو ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔‘انہوں نے کہا کہ ‘ان ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانی کئی مسائل کا شکار ہیں اور ان کے ویزوں کی معیاد بھی ختم ہو رہی ہے لہٰذا حکومت نے ان پاکستانیوں کو فوری طور پر وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔’

معید یوسف نے بتایا کہ ‘ان پروازوں کے شیڈول کا 5 اپریل اور اس کے بعد بھی وقتاً فوقتاً جائزہ لیتے رہیں گے۔’ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی پہلی فلائٹ چار اپریل کو روانہ ہو گی،معید یوسف کے مطابق پہلے مرحلے میں برطانیہ اور کینیڈا کے لیے پروازیں چلائی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ ایسے ممالک سے پاکستانی لائے جائیں گے جنہوں نے کورونا کی وجہ سے فلائیٹس آپریشن بند کر رکھا ہے۔

’ان ممالک میں ترکی، تاشقند، ملائیشیا اور باکو شامل ہیں‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ساتھ ساتھ اس پورے عمل کا ریویو بھی کیا جاتا رہے گا اور اس کے بعد ہونے والے اجلاس میں اس کو جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ ہو گا، اندرون ملک پروازوں کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ صرف بیرون ملک کے لیے کیا گیا ہے۔ ’اندرون ملک پروازیں بند رہیں گی‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے