سندھ حکومت کے کورونا فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے کورونا فنڈ میں 3 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوگئی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یکم اپریل تک فنڈ میں تین ارب روپے سے زائد فنڈ جمع ہوچکے تھے۔

انہوں ںے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے دو ارب 84 کروڑ سے زائد رقم جمع کرائی گئی، مخیر حضرات کی جانب سے 4 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد رقم فنڈ میں دی گئی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق سندھ کے ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم نے 10 لاکھ روپے کا عطیہ جمع کرایا جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے بھی عطیات سندھ حکومت کے کورونا ایمرجنسی فنڈ میں دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی، ایم کیوایم، پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے ارکان اسمبلی نے بھی ایک ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے