کورونا وائرس: عالمی بینک کی پاکستان کیلیے 200 ملین ڈالر امداد منظور

عالمی بنکو نے کورونا وبا پرقابو پانے کے لیے پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظور ی دیدی ہے۔

پاکستان کے لیے 20 کروڑ ڈالر امداد کی منظوری عالمی بنکت کے ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے۔

عالمی بینک کی رقم ہیلتھ کررا نظام کو بہتر بنانے اور کورونا سے سماجی اور اقتصادی اثرات کم کرنے کے لیے استعمال کی جا سکے گی تاکہ غربت کا شکار افراد کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

عالمی بینک کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس رقم کی بدولت پاکستان کے لیے کورونا مریضوں کا پتا چلانے اور بیماری کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جب کہ اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز سمیت طبی آلات اور عملے کے لیے حفاظتی سامان کی فراہمی میں بھی آسانی ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں اب تک 35 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 441 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے