سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین انتقال کر گئے

شیخوپورہ: سابق رکن قومی اسمبلی منور حسین منج انتقال کر گئے۔

خرم منج نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منور حسین منج کافی عرصہ سے بیمار تھے۔

منورحسین منج کی نماز جنازہ آج تین بجے منج ہاوس گوجرانوالا روڈ شیخوپورہ میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے کہ منور حسین منج 2002 میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے