کورونا: پنجاب میں حالات بزدار حکومت کے کنٹرول میں ہیں: فیاض چوہان

لاہور: پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہےکہ صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالات بزدار حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ پنجاب میں کِٹس اور ویکسین کی تیاری پر ریسرچ جاری ہے، عثمان بزدار صوبے بھر انتظامی تیاریوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک تقریباً ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو زکوٰۃ کی رقوم جاری کر دی گئی ہیں جب کہ تقریباً ایک کروڑ افراد امداد پروگرام کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں، باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ان افراد کو رقوم کی منتقلی شروع کر دی جائےگی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ صوبے میں کورونا وائرس کے حوالے سے حالات بزدار حکومت کے کنٹرول میں ہیں لیکن حکومت اکیلے کورونا کو شکست نہیں دے سکتی، ہمیں بطور قوم متحد ہو کر اس کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔

[pullquote]پنجاب میں صورتحال[/pullquote]

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے