اسلام و علیکم! کراچی کنٹرول روم کو ایئر انڈیا پر فخر ہے

انڈیا کی سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز کو اس وقت غیر متوقع طور پر حیرانی ہوئی جب پاکستان کے ایئر کنٹرول نے بھٹکے ہوئے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچانے پر اس کی تعریف کی۔انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی اے کے مطابق ایئر انڈیا کی فلائٹ انڈیا میں کورونا وائرس کے باعث پھنسے یورپی شہریوں کو جرمنی لے کر جا رہی تھی۔سپیشل فلائٹ کے ایک کپتان کا کہنا تھا کہ ’یہ میرے اور ایئر انڈیا کے عملے کے لیے باعث فخر ہے کہ پاکستان کے ایئر کنٹرول نے ہمارے خصوصی فلائٹ آپریشنز کی تعریف کی ہے۔‘

ان کے مطابق ’جیسے ہی ہم پاکستان کے فلائٹ انفارمیشن ریجن میں داخل ہوئے تو پاکستان ایئر کنڑولر نے کہا ‘اسلام و علیکم! کراچی کنٹرول ایئر انڈیا کو فرینکفرٹ کے لیے ریلیف فلائٹ لے جانے پر خوش آمدید کہتا ہے۔‘پاکستان ایئر کنٹرول سے مزید پوچھا گیا کہ ’کنفرم کریں کہ آپ فرینکفرٹ کے لیے ریلیف فلائٹ لے کر جا رہے ہیں۔‘ایئر انڈیا کی طرف سے مثبت جواب کے بعد پاکستان ایئر کنٹرول نے فلائٹ کو آگے بڑھنے کے لیے کلئیر قرار دے دیا۔ایئر انڈیا کی خصوصی فلائٹ کے کیپٹن نے مزید بتایا کہ اس کے بعد پاکستان ایئر کنٹرول نے ایئر انڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں آپ پر فخر ہے کیونکہ عالمی وبا کے خطرے کے باوجود آپ پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گُڈ لک!‘

کیپٹن کا کہنا تھا کہ یہی نہیں جب انہوں نے پاکستانی کنٹرول روم کو بتایا کہ ان کی ایران کے ریڈار تک پہنچ نہیں ہو رہی تو انہوں نے ایرانی ایئر کنٹرول کو ہماری خبر دی اور ایئر انڈیا کی دیگر دو خصوصی پروازوں کی معلومات بھی دیں۔’واضح رہے کہ انڈیا میں 21 روز کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انڈیا میں کورونا وائرس سے 68 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد تین ہزار کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے