سعودی عرب میں تیز بارش،طائف میں سیلابی صورت حال

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ، قصیم بریدہ میں جدہ کے بعد سب سے زیادہ بارش 104ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں گزشتہ 36گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دار لحکومت ریاض میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،اور ابتک 25ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ تمام انڈ ر پاس ٹریفک کے لیے بند کردیے گیے ہیں، مخرج نمبر 33،34کی سڑکیں بھی زیر آب آ گئی ہیں۔

ادھر ریاض ریجن کے شہروں وادی لبن ، شقراء ،المزاحمیہ ،المجمہ اور الدوادی میں بارش اور تیز ہواؤں کے بعد سڑکیں زیر آب آنے سےکئی درخت اکھڑ گئے جبکہبل بورڈز سڑکوں پر آ گرے ہیں،جس کے باعث درجنوں گاڑیاںپھنس گئیں،کئی عمارتوں میں بارش کا پانی داخل ہو گیا۔

صورتحال پر قابو پانے کے لیے محکمہ شہری دفاع ،ٹریفک پولیس،بلدیاتی ادارے متحرک ہو گے ہیں۔دفتروں میں حاضری کم رہی اور تعلیمی سرگرمیاں بھی معطلہوگئی ہیں۔

دوسری جانب طا ئف میں وادی حنیفہاورالرکیہ میں بارش سےسیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بارشوں کے بعدمکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ ،جدہ سمیت مختلف شہروں میں موسم یکسر تبدیل ہو گیا ہے اور کافی ٹھنڈی ہوگئی ہے، بدھ کومکہ میں درجہ حرارت 29،جدہ 30،مدینہ اور طائف 14اورریاض میں 17 ریکارڈ کیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے