ملک میں کورونا سے مزید3 اموات، ہلاکتیں 55 ہوگئیں: مجموعی کیسز 4006 تک جا پہنچے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4006 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 55 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ 18 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں 17، پنجاب میں 15، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی کورونا سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

[pullquote]آج کورونا کے کیسز کی صورتحال[/pullquote]

آج بروز منگل ملک میں کورونا وائرس کے اب تک مزید 251 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے خیبرپختونخوا میں 95 کیسز ایک ہلاکت، پنجاب 86 کیسز، سندھ 54 کیسز ایک ہلاکت، بلوچستان 12، کشمیر 3 اور اسلام آباد میں ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ پہلی ہلاکت بھی ہوئی۔

[pullquote]سندھ[/pullquote]

سندھ میں آج کورونا کے مزید 54 کیسز سامنے آئے اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی جو کراچی سے سامنے آئی، اس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 986 ہوگئی جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں مزید 16 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 269 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد کورونا کا شکار ہوئے جب کہ ٹندو محمد خان میں 7، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد سے ایک ایک کیس رہورٹ ہوا، اس طرح سندھ بھر میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق کراچی میں ایک اور فرد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد صرف کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

[pullquote]پنجاب[/pullquote]

پنجاب میں آج کورونا کے مزید 86 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2004 ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 15 ہے۔

صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں 251 زائرین، گوجرانوالہ 39، وہاڑی 27، ڈی جی خان 18 شہری، ملتان 457 زائرین، جہلم 40، سرگودھا 22، حافظ آباد 37، لاہور 297، راولپنڈی 67، اٹک 1، قصور 9، رائے ونڈ قرنطینہ 404، ملتان 4 شہری، میانوالی 3، بہاولنگر 18، فیصل آباد قرنطینہ 18، منڈی بہاؤ الدین 17، ننکانہ صاحب 15، لودھراں 3، فیصل آباد 21 شہری، نارووال 6، خوشاب 4، لیہ 17، گجرات 102، رحیم یار خان 18، بہاولپور 3، سیالکوٹ 23، اوکاڑہ 1، چنیوٹ 6، شیخوپورہ 1، بھکر 1، راجن پور 1 اور 49 قیدی بھی کورونا میں مبتلا ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اب تک25 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

[pullquote]خیبرپختونخوا[/pullquote]

خیبرپختونخوا میں آج کورونا وائرس کے مزید 95 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت بھی ہوئی جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔

وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 500 ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کرم سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

وزیر صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 69 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

[pullquote]اسلام آباد[/pullquote]

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہے جب کہ شہر میں ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

[pullquote]بلوچستان[/pullquote]

بلوچستان میں آج بروز منگل کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 204 ہوگئی ہے جب کہ اب تک ایک ہی ہلاکت ہوئی ہے۔

دوسری جانب صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 60 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ جام کمال نے کی۔

[pullquote]آزاد کشمیر[/pullquote]

آزاد کشمیر میں آج اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔

[pullquote]گلگت بلتستان[/pullquote]

گلگت بلتستان میں آج اب تک کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا البتہ پیر کو کورونا کا صرف ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد گلگت بلتستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 211 تک جا پہنچی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 15 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہیں۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔

[pullquote]25 اپریل تک تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ: حکومتی رپورٹ[/pullquote]

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے