آن لائن کلاسز ، اصل معاملہ کیا ہے

کافی دنوں سے آن لائن کلاسز کے حوالے سے بہت بحث جاری ہے، کرونا کی وجہ سے جیسے حالات ہیں،میرا خیال ہے ان میں یونیورسٹیز کا آن لائن کلاسز کا اقدام کسی بھی نعمت سے کم نہیں، بحثیت قوم ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی بھی تبدیلی کو شدت سے oppose کرتے ہیں اور جب پانی سروں سے گزر جاتا ہے تب ہمیں سمجھ آتی ہے، (بعض کو تب بھی نہیں آتی) ۔ قوم بنی اسرائیل کی طرح بہانے بنانے میں کوئی ہم سے ماہر نہیں۔

ٹھیک ہے بعض جگہوں پہ کسی حد تک انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کا مسئلہ ہوسکتا ہے، یا کہیں کوالٹی کا مسئلہ ہوسکتا ہے، لیکن اتنا زیادہ بھی نہیں جتنا آسمان سر پہ اٹھایا گیا۔

کوالٹی بہتر ہو بھی تو زیادہ تر طلبہ و طالبات کا زیادہ کنسرن یہ ہے کہ کسی طرح بغیر امتحانات کے اگلے سمیسٹر میں بھیج دیا جائے۔۔ lols

مزے کی بات یہ ہے کہ انٹرنیٹ کنکیشن کا شور و غل کرنے والوں / والیوں میں سے زیادہ تر کے سٹیٹس Money Heist کے نئے سیزن دیکھنے کے لگے ہوئے ہیں اور بعض روزانہ گروپس میں نیٹ فلکس کے اکاونٹس مانگ رہے ہوتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے