واٹس ایپ نے گروپ کالنگ کا طریقہ کار مزید آسان بنا دیا

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انٹرنیٹ صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن اپنے فیچر میں تبدیلیاں لاتے رہے ہیں۔

چند روز قبل واٹس ایپ نے دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کے طریقہ کار کو سخت کیا تھا۔

اب واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لیے گروپ کالنگ کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا ہے۔

پہلے گروپ چیٹ میں کال کرنے کے لیے واٹس ایپ صارفین کو گروپ کے افراد کو علیحدہ علیحدہ کلک کے ذریعے آڈیو یا ویڈیو کال میں شامل کرنا پڑا تھا۔

لیکن اب واٹس ایپ انتظامیہ نے چار افراد یا اس سے کم کے گروپ کے لیے آڈیو ویڈیو کالنگ کے طریقہ کار کو انتہائی سہل کر دیا ہے یعنی اب چار یا کم افراد کے گروپ کے افراد براہ راست آڈیو یا ویڈیو کال کے بٹن کر کلک کر کے گروپ کالنگ کے فیچر سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے