گلگت بلتستان میں جمعرات اور جمعے کو کرفیو طرز کے لاک ڈاؤن کا اعلان

گلگت بلتستان حکومت نے جمعرات اور جمعے کو صبح 11 سے سہ پہر 3 بجے تک کرفیو طرز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے مشیر اطلاعات شمس میر کے مطابق جمعرات اور جمعے کو صبح 11 سے 3 بجے تک کرفیو طرز کا لاک ڈاؤن ہوگا۔

مشیر اطلاعات شمس میر نے گلگت بلتستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں گھروں کے اندر رہیں۔

شمس میر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مزدوروں سمیت غریبوں اور ضرورت مندوں کی ہر صورت مدد کی جائے گی۔

علاوہ ازیں گلگت بلتستان کی حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل سے بڑھاکر 21 اپریل تک کردی ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا کے 212 کیسز آچکے ہیں اور ان میں سے 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی 23 مارچ سے لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس میں 21 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے