گلگت میں ماں اور شیرخوار بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں ماں اور اس کی پانچ ماہ کی بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی۔

ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق ضلع نگر سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کی پانچ ماہ کی بیٹی نے کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

شاہ رخ چیمہ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 78 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جن میں سے اب تک 22 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 344 افراد متاثر ہو چکے ہیں جس میں سے 213 کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے