امریکا کورونا کی بد ترین صورتحال سے باہر آگیا

واشنگٹن: صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکا کورونا وائرس کی بد ترین صورتحال سے باہر آگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا وائرس کے نئے سامنے آنے والے کیسز کی بلند شرح سے باہر آگیا ہے اور جلد ہی کچھ ریاستوں کو کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے امریکی شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم بہت جلد واپسی کریں گے اور اپنے ملک کی دوبارہ واپسی چاہتے ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا کے نئے اعداد و شمار یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم نئے سامنے آنے والے کیسز کی بلند شرح سے نکل چکے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کچھ ایسی غیر مصدقہ رپورٹس کو دیکھ رہا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کورونا وائرس چینی شہر ووہان کے مارکیٹ کی بجائے ایک لیب سے پھیلا۔

[pullquote]امریکا کی صورتحال[/pullquote]

امریکا میں کورونا کے 6 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز ہیں جب کہ تقریباً 31 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ریاست نیو یارک بری طرح متاثر ہے جہاں ملک بھر کے نصف کیسز موجود ہیں۔

امریکا میں معیشت کی زبوں حالی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے لاکھوں امریکی بیروزگار ہوچکے ہیں جو امریکی تاریخ میں بیروزگاری کی ریکارڈ شرح ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے