دنیا دس لائنوں میں ، جمعرات 26 نومبر 2015

ibcurdu  سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کاروائی کا آپشن اب بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب شام کے اپوزیشن گروپوں سے امن مزاکرات کے لیے رابطے میں ہیں ۔

ibcurdu  ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ داعش کے ہاتھوں ترکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔

ibcurdu  ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کے معاملے پر دونوں ممالک اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں ۔ ترک فوج نے طیارے کو نشانہ بنانے سے پہلے وارننگ کی آڈیو رکارڈنگ جاری کردی ہے جبکہ روس نے دعویٰ کیا تھا کہ ترک حکام نے وارننگ نہیں دی تھی ۔

ibcurdu  روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو نے ترکی کے خلاف تجارتی پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ پابندیوں کا اطلاق غذائی برآمدات پر بھی ہو گا۔

ibcurdu  وزارت خزانہ فرانس کے مطابق پیرس حملوں کے بعد فرانسیسی معیشت کو سیاحت کی مد میں 30 فیصد نقصان کا سامناہے۔

ibcurdu  بیلجئیم پولیس کو پیرس طرزکےحملوں کی مبینہ سازش کرنے والے10مشتبہ افرادکی تلاش ہے۔بیلجئیم کے وزیر خارجہ کے مطابق دہشتگردملک میں خودکش حملوں کی تیاری کررہےتھے۔

ibcurdu  بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے اسمبلی اجلاس میں عامر خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عامر خان امبیڈکر سے سبق حاصل کریں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت وراثتی طور پر سیکولر ملک ہے، لیکن سیاست میں سیکولر کے لفظ کا غلط استعمال کیاجا رہا ہے۔

ibcurdu  فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے فرانس کے دورے پر آئی جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ عالمی طاقتوں سے کہا ہے کہ وہ ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی ختم کرانے اور داعش کے خلاف جنگ میں مل کر کام کریں ۔

ibcurdu  پاکستان نے کہا ہے کہ سری لنکا میں پاک بھارت سیریز کے انعقاد پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

ibcurdu  ہالی وڈ میں رواں سال یونیورسل پکچرز کامیاب ترین فلمساز ادارہ قرار پایا ہے جبکہ’جراسک ورلڈ‘ڈیڑھ ارب ڈالر کما کر بلاک بسٹر فلم ٹھہری۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے