ریلی کیوں نکالی ؟ ایم کیو ایم کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج

ایم کیو ایم کے خلاف کراچی میں بغیر اجازت ریلی اور جلسے کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا

ایم کیو ایم نے جمعرات کے روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے نمائش چورنگی تک بغیر اجازت ریلی نکالی گئی جس کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار کراچی میں سر کار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔

ڈاکٹر فاروق ستار اور حیدر عباس سمیت 9 افراد کومقدمے میں نامزد کیا گیا ۔

ایس پی جمشید تاؤن فہد احمد کے مطابق مقدمے میں سڑک بلاک کرنے ، ٹریفک روکنے ، لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کی دفعات درج ہیں ۔

جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے قائدین کے استقبال کے لئے کل سے شہر بھر میں کیمپ لگانے اور 28 نومبر کو دوپہر 1 بجے اسٹار گیٹ پر جمع ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اورکراچی میں بلدیاتی انتخابات فوج اور رینجرزکی نگرانی میں کرانے سمیت دیگر مطالبات سے آگا ہ کیا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے