والد کے بہیمانہ قتل پر ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر کی انصاف کی اپیل

پاکستان کے مقبول ٹک ٹاک اسٹار اور ریپر غنی ٹائیگر نے اپنے بھائی پر قاتلانہ حملے اور والد کے بہیمانہ قتل کے بعد انصاف کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ روز ٹک ٹاک اسٹار اور ریپر غنی ٹائیگر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ شدت غم سے نڈھال نظر آئے۔

ٹک ٹاک اسٹار غنی ٹائیگر نے اپنی ویڈیو میں والد کے بہیمانہ قتل اور چھوٹے بھائی داؤد بٹ پر قاتلانہ حملے کا پورا واقعہ بیان کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

غنی ٹائیگر نے اپنی ویڈیو میں روتے ہوئے کہا کہ ‘میری آنکھوں کے سامنے میرے بے قصور والد کو قتل کیا گیا، حملہ آوروں کے پاس اسلحہ تھا اور وہ مجھے، میرے والد اور چھوٹے بھائی کو قتل کرنے کے غرض سے آئے تھے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس حملے میں میرے والد دنیا سے چلے گئے اور میرا چھوٹا بھائی گولی لگنے کی وجہ سے اسپتال میں ہے‘۔

ٹک ٹاک اسٹار نے غم سے نڈھال حالت میں بتایا کہ ’حملہ آوروں نے پہلے میرے والد کے سر پر لوہے کی راڈ سے مارا اور پھر دماغ میں گولی بھی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، میری ماں صدمے میں ہے، میرا بھائی اسپتال میں اور میرے والد قبر میں ہیں‘۔

غنی ٹائیگر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ ٹوئٹر پر ‘جسٹس فار داؤد بٹ’ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین کی جانب سے ان کے والد کے قتل پر انصاف کے حوالے سے پوسٹس شیئر کی جانے لگیں۔

علاوہ ازیں پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان کی جانب سے بھی ٹوئٹ کیا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میں اس نوجوان کا درد محسوس کر سکتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اسے انصاف ضرور ملے گا۔

اداکارہ زارا نور عباس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ دیکھ کر میرا دل کٹ رہا ہے کہ ایک آج کل کے زمانے میں ایک بیٹے کو اپنے والد کے قتل کے انصاف کے لیے آن لائن بھیگ مانگنی پڑ رہی ہے’۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے