اسٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 14 دن تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہےکہ عالمی مرکزی بینک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں لہٰذا بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپسی لے لیا جائے گا تاہم نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے لیے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت اس بار عیدالفطر پر اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے