میر شکیل کو قید میں رکھنا بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہے

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو قید میں رکھنا بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق اب تک حکومت کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی، عمران خان کو خودنہیں معلوم کہ کورونا سے متعلق کیا پالیسی ہونی چاہیے، وزیراعظم کورونا سے متعلق سات آٹھ بیان دے چکے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان معیشت کی خرابی کا ملبہ کورونا پر ڈال رہے ہیں، سافٹ لاک ڈاؤن کی سمجھ نہیں آتی، لاک ڈاؤن لاک ڈاؤن ہوتا ہے، رئیسانی کی طرح جیسے انہوں نے کہا تھا کہ ڈگری ڈگری ہوتی ہے۔

شہبا ز شریف کی زیر صدارت ہونے والے مسلم لیگ ن کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں صرف کورونا زیر بحث رہا، 18ویں ترمیم پر بات نہیں ہوئی۔

جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میرشکیل الرحمان ایک سینئر صحافی اور بڑے ادارے کے سربراہ ہیں، میرشکیل کو قید میں رکھنا بین الاقوامی سطح پر ملک کی بدنامی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت جنگ گروپ کے کردار کو آزادانہ نہیں بلکہ تابع کرنا چاہتی ہے، میر شکیل الرحمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب سے سیاست میں ہوں، جنگ گروپ کو پھلتے پھولتے ہی دیکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے