امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کیلئے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کا اعلان

حکومت نے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر واشنگٹن سے پاکستان کے لیے دو پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

پہلی پرواز 10 مئی کو واشنگٹن سے اسلام آباد اور دوسری پرواز 13مئی کو واشنگٹن سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف ممالک میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں جن کی واپسی کے لیے حکومت کی جانب سے وقفے وقفے سے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق طویل مدت بعد پی آئی اے کی نان اسٹاپ یعنی براہ راست پرواز پاکستان سے امریکا جائے گی اور اسلام آباد سے واشنگٹن پرواز کا دورانیہ 14 گھنٹے 30 منٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 12 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 74 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے