وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے عثمان بزدار نے صوبائی وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نےکارکردگی رپورٹ تیار کرنے سے متلعق گائیڈ لائنز بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت پالیسی ریفارمز اور اہم اقدامات پر پیشرفت پرکارکردگی رپورٹ تیارکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کےحوالے سے محکمے معلومات فراہم کریں گے جب کہ محکمے آٹومیشن اور آن لائن سروس ڈلیوری پرپیشرفت کی بھی رپورٹ دیں گے۔

اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اورکاروبارمیں آسانیوں کے لیے اقدامات کی تفصیلات دی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے موجودہ قانون سازی میں ترامیم اور نئی قانون سازی سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں جب کہ صوبائی وزرا کفایت شعاری کے اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کریں گے۔

صوبائی وزرا کی کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے