اب ریموٹ سے کنٹرول ہونے والے ماسک کے ساتھ بآسانی کھانا بھی کھائیں

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر شخص کو فیس ماسک اور دستانے پہننے کی ہدایت کی جا رہی ہے جب کہ وائرس سے بچنے کے لیے متعدد لوگ فیس شیلڈ ماسک کا بھی استعمال کر رہے ہیں۔

ماسک لگانے کے بعد انسان اسے اتارے بغیر کھانا نہیں کھا سکتا جب کہ پانی بھی پینے کے لیے ماسک اتارنا ضروری ہے لیکن اب لوگوں کے اس مسئلے کا حل بھی دریافت کرلیا گیا ہے۔

اسرائیل میں ایک ایسا ماسک ایجاد کیا گیا ہے جس میں سائیکل کے بریک کی طرح ایک لیور موجود ہے جو کہ ماسک کو کھولنے اور بند کرنے کا کام کرتا ہے۔

اس ماسک کو کھولنے اور بند کرنے کے لیے ایک ریموٹ ہے جسے ہاتھ کی مد سے چلا کر کھانا کھاتے وقت ماسک کو کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔

جیسے ہی کوئی شخص ماسک پہنے ہوئے کھانا کھا رہا ہوگا تو اسے ہاتھ میں موجود ریموٹ کا استعمال کرنا ہوگا جس سے فوراً ماسک کھل جائے گا اور وہ شخص نوالا اپنے منہ میں ڈال سکے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے