اب آئی فون ماسک پہن کر بھی ان لاک ہوسکے گا

کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر مختلف ممالک میں فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے لیکن اس سے ان افراد کو دشواری کا سامنا ہے جو اپنی ڈیوائس فیس فیچر کی مدد سے ان لاک کرتے ہیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اس مشکل کو حل کرنے کے لیے دنیا بھر میں مقبول ٹیکنالوجی ایپل کمپنی نے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس کی مدد سے صارفین فیس ماسک اتارے بغیر اپنے آئی فون کو ان لاک کرسکیں گے۔

آئی فون میں یہ فیچر آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس) 13.5 کے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فیچر کی بدولت فیس ماسک کے باوجود آئی فون صارف کو شناخت کرسکے گا جس کے لیے ایک پاس کوڈ انٹری اسکرین کے نیچے سوائپنگ اپ کرنے پر نظر آئے گی جس کے بعد ڈیوائس صارف کے چہرے کو سرچ نہیں کرے گی اور صرف پاسورڈ کی مدد سے ہی آئی فون کا ان لاک کرلیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آئی او ایس 13.5 میں ایپل اور گوگل کی ان نوٹیفکیشن کو بھی سپورٹ حاصل ہوگی جو اے پی آئی (سافٹ وئیر ) سے منسلک ہوں گی یعنی صحت عامہ کی ایجنسیوں کے تحت تیار کردہ ایپس کو استعمال کرسکیں گے جو آپ کو آگاہ کریں گی کہ آپ کسی ایسے شخص سے تو رابطے میں نہیں ہیں جو کووڈ 19 میں مبتلا ہے۔

تاہم یہ سسٹم اس وقت تک غیر فعال ہے جب تک آپ ایسی کوئی ایپ انسٹال نہ کرلیں جو اے پی آئی استعمال کرتی ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے