چین غیر ملکی کاروباری اداروں کے پیداواری امور کی بحالی کیلئے پر عزم

چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں نے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد کامیابی سے اپنے پیداواری امور کی بحالی کے کام شروع کر دیئے ہیں، اس حوالے سے چینی حکومت اور مقامی حکومتی ادارے ان غیر ملکی کاروباری اداروں کی بھر پور انداز میں معاونت یقینی بنا رہے ہیں۔ حالیہ ایک سروے کے نتائج کے مطابق چین بھر میں 8200 بڑے غیر ملکی اداروں نے اپنے پیداواری یونٹس کا آغاز کر دیا ہے اور کرونا وائرس کے بعد ان اداروں نے اپنے ستر فیصد تک امور کی بحالی چند روز میں یقینی بنا لی ہے۔

یہ غیر ملکی ادارے چین میں مینو فیکچرنگ اور سروسز سیکٹر کے شعبوں سے منسلک ہیں۔ چین میں حال ہی میں وزارتِ کامرس نے ملک میں غیر ملکی کاروباری اداروں کی ساکھ کی بحالی اور ان کے امور میں ممکنہ سہولت کے حوالے سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور غیر ملکی تجارت کو مستحکم کرنے اور ملک میں ان کی ممکنہ استطاعت کو مستحکم کرنے کے حوالے سے رہنما اصول بھی مرتب کیئے ہیں، اس طرح سے مقامی حکومتوں اور مختلف اداروں کیساتھ ملکر ایک ورکنگ میکنزیم بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ تاکہ غیر ملکی اداروں کو اپنے اپنے کاروباری عوامل کی بحالی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس حوالے سے چین کی وزارت کامرس نے وسطی چین کے صوبے ہوبی میں آٹو سیکٹر کو درپیش مسائل کے حوالے سے انہیں انکے متعلقہ سامان کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔ اسی طرح سے غیر ملکی کاروباری اداروں کو انٹر نیشنل ایئر لائنز کے ساتھ روابط اور چین کی سول ایوی ایشن کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ تاکہ الیکٹرانک کاروباری اداروں کو مستحکم کیا جا سکے۔ دوسری جانب چین نے ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے بند نیشتر کاروباری اداروں کو مقامی محکموں کے تعاون سے متاثرہ کاروباری تعاون سے مالی ٹیکس اور معاشرتی تحفظ کے حوالے سے پالیسز بھی متعارف کروائی ہیں اسی طرح سے چین نے غیر ملکی کاروباری سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق مالی اعانت سے چلنے والے کاروبارحکومتی فنڈنگ جیسے معاملات کے حوالے سے بھی یکساں سلوک کے عزم کا اظہار کیاہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق چین میں چار لاکھ سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے غیر ملکی کاروباری ادارے موجود ہیں اور ان میں سے چوراسی ہزار کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے زریعے سے فنڈنگ فراہم کی جاتی ہے۔

جو ملک کی مجموعی درامدات اور برامدات کے حجم کا چالیس فیصد بنتا ہے۔ کچھ غیر ملکی ادارے جو کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے کاروباری اہداف اور وعدے پورے نہیں کر سکے ہیں یا اپنی مصنوعات کی بروقت فراہمہی یقینی نہیں بنا سکیں ہیں انہں چینی کونسل برائے پروموشن بینالاقوامی تجارت کی جانب سے نقصانات سے بچانے کے لیے مجازی سرٹیفیکیٹ بھی فراہم کیئے گئے ہیں۔ اس طرح سے مقامی حکومتیں ملک میں غیر ملکی کاروباری اداروں کو بر وقت سہولیات کی فراہمہی یقینی بنا رہی ہیں تاکہ ان کو کسی قسم کے نقصانات نا ہوں۔ اس حوالے سے گوانگ ڈونگ صوبے میں بین الاقوامی کمپنیز اور صوبے کے گورنرز کے مابین ایک میکنزیم تشکیل دیا گیا ہے۔اور پچاس سے زائد غیر ملکی اداروں کو فوری طور پر مسائل کا حل یقینی بنایا گیا ہے۔

اس طرح سے انہیں پیدوارای بحالی کے امور رسد کی فراہمی اور مالی اعانت سمیت دیگر عوامل کے حوالے سے بھر پور تعاون یقنی بنایا جا رہہا ہے۔ مشرقی چین کے صوبے شیجیانگ میں حال ہی میں آن لائن ٹرید فیئرز کا انعقاد کیا گیا تاکہ ان کے پراجیکٹس کی تکمیل یقنی بنائی جا سکے۔ اور اس آن لائن فیئر کیساتھ انہیں 74سے زائد غیر ملکی سرمایہ کاری کے معاہدات یقینی بنایئں ہیں، جن کا مجموعی حجم ساڑھے چھ ارب ڈالر سے زائد ہے۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے