’متاثرین کے لواحقین کیلئے دعاگو ہیں‘غیر ملکی رہنماؤں کا طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر غیر ملکی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج پاکستان سے آنے والی خبر المناک ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ وہ تمام فیمیلیز اور دوست جو اس حادثے میں اپنی جانیں کھو بیٹھے اور وہ تمام افراد بھی جو اس سے متاثر ہوئے ان سب کے لیے دعاگو ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے بھی کراچی طیارہ حادثے پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اپنے بیان میں حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے۔

[pullquote]طیارہ حادثہ: بالی وڈ اداکاروں سمیت معروف بھارتی شخصیات کا اظہارِ افسوس[/pullquote]

بالی وڈ اداکار اور معروف بھارتی شخصیات کی جانب سےکراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارت کے حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طیارہ حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طیارہ حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرنےکے ساتھ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں بھی کیں۔

بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بھی پی آئی اے طیارے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور لواحقین کے لیے دعا کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے