عید کا فیصلہ فواد چوہدری نہیں بلکہ رویت کمیٹی کرے گی: وزیر مذہبی امور

اسلام آباد: وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی۔

وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی، شریعت، دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔

نورالحق قادری نے کہا کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندہ کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے، شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جاسکتی ہےمگر عید کا فیصلہ علما کرام ہی کریں گے۔

[pullquote]عید الفطرکا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا[/pullquote]

کراچی: شوال 1441 ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں میٹ کمپلیکس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی چیئرمین مُفتی منیب الرحمان کریں گے۔

چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ جب کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مُفتی منیب الرحمان کریں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر آنے کے معمولی امکانات ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے