تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

یخوپورہ جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد 2 سگے بھائی زین ،تحسین اور کزن تہکوان شاہدرہ سے مریدکے جا رہے تھے۔

جی ٹی روڈ کالا شاہ کاکو کے قریب ایک تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جب کہ حادثہ کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے