خیبرپختونخوا میں آج سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا

پشاور:کورونا وائرس کے باعث بگڑتی صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں آج سے اتوار تک لاک ڈاؤن رہے گا۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ کے پی کے تمام شہروں میں آج سے اتوار تک لاک ڈاون رہے گا، صرف پیر سے جمعرات تک کاروباری سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام 5 بجے کے بعد ضروری دکانوں کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی ،صرف جنرل اسٹور، سبزی، پھل اورگوشت کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حجام اور سیلون ہفتے میں 3 دن یعنی جمعہ، ہفتہ، اتوار کو کھلے رہیں گے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ایس اوپیزپر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد روزبروز بڑھتی جارہی ہے، اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 64 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں سے 8 ہزار سے زائد کیسز خیبرپختونخوا سے ہیں اور صوبے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے