یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کی سفارش

آئل اینڈ گیسریگولیشن اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو اسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی سفارش کی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

خیال رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے کے باعث بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے