کرونا وائرس: 24 گھنٹوں کے دوران 78 ہلاکتیں، عوامی مقامات پر ماسک لازمی

کرونا وائرس: پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران 78 ہلاکتیں، عوامی مقامات پر ماسک لازمی

پاکستان میں کرونا وائرس کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 66 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ پاکستان میں مساجد، عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان میں عید کے بعد کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 78 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر شہریار آفریدی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں برطانیہ میں ہوئی ہیں جو 38 ہزار سے زائد ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ وائرس ٹیسٹ امریکہ میں ہوئے جن کی تعداد ایک کروڑ 67 لاکھ ہے۔

دوسرے نمبر پر روس ہے جہاں ایک کروڑ افراد کے کرونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے