کووڈ 19 تناظر میں اگلے سال کیلئے چین کے حقیقت پسندانہ اورعوام دوست اہداف

چین کی سب سے اہم اور بڑی سالانہ سیاسی سرگرمی المعروف دو اجلاس اس وقت دارالحکومت بیجنگ میں جاری ہیں۔ ۔ چینی قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس اور چین کی قومی عوامی کانگریس کے اجلاسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی رہنما وں کی تقریبا ۲۹۰۰ تعداد شرکت کررہی ہے۔
اجلاس میں چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چینی حکومت کی ورکنگ رپورٹ پیش کی ورکنگ رپورٹ میں پچھلے سال کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ اگلے سال کے اہداف کی وضاحت کی گئی .ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ رپورٹ پچھلے سال کی کارکردگی اور اگلے سا ل کی منصوبہ بندی پر مشتمل ہوتی ہے تاہم اجلاس کے دوران اس رپورٹ پر نظر ثانی ہوگی جس کے بعد اسے حتمی شکل دی جائیگی ۔ اس سال کی رپوٹ کے کچھ چیدہ نکات پیش خدمت ہیں ۔

اہم اہداف

● ۲۰۲۰کے لئے معاشی نمو کا ہدف متعین نہیں کیا گیا ہے۔

● چین اس سال غربت کے خاتمے اور خوشحال معاشرے کی تکمیل کے اپنے ہدف کے حصول کو یقینی بناٗئے گا ۔

● چین اس سال روزگار کے استحکام اور لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا ، اس مقصد کے حصول کیلئے ۹۰ لاکھ سے زیادہ نئی شہری ملازمتوں کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔

● ۲۰۲۰ میں صارفین کے لیے افراط زر کا ہدف تقریبا ً 3.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

● غربت کی لکیر سے نیچے تمام دیہی آبادی کی غربت کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا۔

● اس سال چین کے جی ڈی پی کے خسارے کا تناسب 3.6 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ تناسب گزشتہ سال کے مقابلے میں ۰۔۸ پرسنٹیج پوائنٹ زیادہ ہوگا۔ خسارے میں اضافے کا تخمینہ گزشتہ سال سے ایک ٹریلین یوآن (تقریبا۱۴۱۔۶بلین ڈالر) سے زیادہ لگایا گیا ہے۔
چین زیادہ لچکدار اور موزوں اقدامات کے ذریعے قابل حصول مالیاتی پالیسی اختیار کرے گا۔

میکرو پالیسیاں
● چینی حکومت اندرون ملک شہریوں کی کھپت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور صارفین کی خدمات کے شعبوں کی بحالی اور ترقی میں مدد فراہم کرے گی۔

اس سال کارپوریٹ بوجھ سے ۲۔۵ ٹریلین یوآن (تقریبا۳۵۳ ارب ڈالر) کو کم کیا جائے گا۔
نجی شعبے کی ترقی کے لئے ماحول کو مزید موزون بنایا جائے گا تاکہ نجی کاروباروں کو پیداواری عوامل اور پالیسی کی سطح پر تعاون تک رسائی کیلئے یکساں مواقع حاصل ہو۔

کاروباری سرگرمیوں کو مستحکم رکھنے کے لئے مالی اعانت میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بڑے تجارتی بینکوں کو مائیکرو اور چھوٹے کاروباروں کو مالیاتی قرضوں میں ۴۰ فیصد سے زیادہ اضافے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

● پورے ملک میں میں انٹرنیٹ پلس سے متعلق اقدامات کو مکمل اور یکساں طور پر آگے بڑھا یا جائے گا اور ڈیجیٹل معیشت میں نئی مسابقتی صلاحیت پیدا کی جائے گی۔

چین کے کھلے پن کی پالیسی کے تحت

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے منفی فہرست کو مزید مختصر کیا جائے گا۔

● چین- امریکہ تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران حاصل کردہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

● بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر پر توجہ دی جا ئیگی ، اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

● کثیرالجہتی تجارتی نظام کی مضبوطی سے حفاظت کی جائیگی اور عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات میں فعال طور پر کردار ادا کیا جائے گا۔

● غیر ملکی تجارت کو مزید مستحکم کیا جائے گا اور غیر ملکی سرمائے کے کردار مزید مستحکم کیا جائے گا۔
ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں نئے پائلٹ فری ٹریڈ زونز اور مربوط تجارتی علاقوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
شہریوں کو روزمرہ سہولیات کی فراہمی

● ریٹائرشہریوں کی بنیادی پنشن اور دیہی اور شہری علاقوں کے غیر ملازم پیشہ بزرگ شہریوں کے لئے کم سے کم بنیادی اولڈ ایج بینیفٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ ۳۰۰ ملین افراد کو پینشن کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔

رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی مستحکم اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لئے ہر شہر سے متعلق مناسب پالیسیاں نافذ کی جائینگی۔

● زرعی پیداوار کو مستحکم کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائینگی ۔

● جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکار اور تجارت کرنے والوں کو سخت سزا دی جائیگی۔

سائنسی بنیادوں پر آلودگی کی روک تھام کو ترجیح دی جائے گی اوراہم علاقوں میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا۔

۱۔۴ بلین شہریوں کو خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ملک میں اعلی معیاری قابل کاشت رقبے میں ۸۰ ملین ایم او (۵۔۳۳ ملین ہیکٹر) کا اضافہ کیا جائے گا۔
تائیوان ، ہانگ کانگ اور مکاؤ

آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے تمام مکاتب فکر اورحلقوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور دونوں کناروں کی مربوط ترقی کو مزید فروغ دیا جائے گا – مرکزی حکومت معاشی ترقی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں کی مدد کرے گی۔
کووڈ۔ ۱۹کی روک تھام اور کنٹرول

چین وبائی مرض سے متعلق بین الاقوامی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

● چین کوویڈ ۱۹ کے کنٹرول کے لئے ۱ ٹریلین یوآن (تقریبا۱۴۱ ارب ڈالر) کے سرکاری بانڈ جاری کرے گا۔

● کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ صوبہ حوبے کی ترقی کے لئے پالیسیوں کا ایک پیکیج نافذ کیا جائے گا۔ یہ پالیسیاں روزگار ، عوام کی فلاح و بہبود اور معمولات زندگی کو یقینی بنانے اور حوبے میں معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کی مکمل بحالی میں مدد فراہم کریں گی۔

چین کی معیشت نے اس سال کی پہلی سہ ماہی میں منفی نمو کی ، لیکن کووڈ ۔۱۹پر قابو پانے میں اس "قیمت کی کوئی حیثیت نہیں” کیونکہ زندگی انمول ہے۔
چین کووڈ۔۱۹ کی باقاعدہ روک تھام اور کنٹرول میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا ، اور نہ ہی اپنے معاشی اور معاشرتی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں کوئی موقع ضائع کرے گا۔
چین کووڈ۔۱۹ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کو کم کرنے اور اس سال معاشی اور معاشرتی ترقی کے اہداف اور کاموں کی تکمیل کے لئے اپنی کوششوں کو دوگنا کرے گا۔

عوامی جمہوریہ چین نے اگلے سال کیلئے جی ڈی پی کے ہدف کا تعین نہیں کیا ہے تاہم عوام کی فلاح بہبود سے متعلق اہداف میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔جی ڈی پی کے ہدف کو مقرر نہ کرنے سے ادارے اور کاروباری ماحول ریلیکس رہیگا اور تر توجہ کووڈ۔۱۹ کی وجہ سے پہنچنے والے نقصان کے ازالے پر مرکوز رہے گی۔ موجودہ ورک رپورٹ کووڈ۔۱۹ تناطر میں چینی حکومت کی حقیقت پسندی اورعوام دوستی کا مظہر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے