مجھے علاج کی نہیں اپنے ساتھیوں کی توجہ کی ضرورت ہے: روحی بانو

فاﺅنٹین ہاﺅس میںزیر علاج اداکارہ روحی بانو نے بتایا کہ اداکار عابد علی، توقیرناصر، فردوس، جمال،عظمی گیلانی اور کنول نعمان سمتی اپنے ساتھی فنکاروں سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں اب یہاں مکمل طور پر تندرست ہو چکی ہوں، میرادل کرتاہے کہ میرے ساتھ کام کرنے والے میرے ساتھی فنکار یہاں مجھ سے ملنے آیا کریں ، کیونکہ میری فیملی میر ی فنکار برادری ہے۔

مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مجھ سے کبھی کوئی فنکار ملنے کے لیے نہیں آیا۔ مجھے علاج کی نہیں بلکہ اپنے ساتھیوں کی توجہ اور ہمدردی کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے بتایامیں نے ایک سٹیج ڈرامہ تیارکیا ہے جسے میں فاﺅنٹین ہاﺅس کے سٹیج پرپیش کرنا چاہتی ہوں جس کیلئے انتظامیہ نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ میرا سٹیج ڈرامہ پیش کرنے میں نہ صرف میر ی مدد کریں گے بلکہ اچھے فنکار بھی اس ڈرامے میں اداکاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل کرتاہے کہ میں ٹی وی سیریل بناکر ملک و قوم کی خدمت کروں مگر میں یہاں مجبور بیٹھی ہوں اور کچھ نہیں کر سکتی۔

حالانکہ میرے ڈاکٹر نے مجھے صحت یاب قرار دیا ہے اور اب اپنی بہن کا انتظار کر رہی ہوں کہ وہ کب آئے، مجھے یہاں سے لے جائے مگر اس نے جب سے مجھے یہاں چھوڑا ہے پلٹ کر خبر ہی نہیں لی حالانکہ میں نے بہت سے لوگوں کے ہاتھ پیغامات بھی بھجوائے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے