دنیا کے سب سے گھنے بال والے ماڈل سے ملیے

عموماً آپ نے خواتین کے لمبے بالوں کے عالمی ریکارڈ کے بارے میں سنا ہوگا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص سے ملوانے والے ہیں جنہیں دنیا کے سب سے گھنے بال رکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے بینی ہارلیم نہ صرف ایک کامیاب انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں بلکہ انہوں نے دنیا کے سب سے سب سے بڑے اور گھنے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ہے۔

بینی ہارلیم کو 2016 میں مقبولیت ملی جب ان کے بالوں کا انوکھا اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، نا صرف ان کے خود کے بال ایسے ہیں بلکہ ان کی بیٹی کا بھی ہیئر اسٹائل ان ہی کی طرح ہے۔

بالوں کا خیال رکھنےکے حوالے سے بینی ہارلیم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں کے لیے گھر کا بنا خاص شیمپو ہی استعمال کرتے ہیں جسے وہ قدرتی اشیا سے بناتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بالوں کو ایک پودے کی طرح سمجھتے ہیں جس طرح پودے کو بڑے ہونے کے لیے قدرتی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے بالکل اسی طرح جسم اور روح کو بھی اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

بینی ہارلیم نے بتایا کہ جس طرح اپنا کھانا بناتے ہیں بالکل اس ہی ہم اپنا شیمپو بھی بناتے ہیں۔

2018 میں بینی ہارلیم کا نام دنیا کے سب سے اونچے اور گھنے بال رکھنے کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا تھا اور اس وقت ان کے بالوں کی اونچائی 20.5 انچ تھی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے