سوداسلف اور ریسیپی اسکین کرکے ازخود کھانا بنانے والا اوون

ہر گھر میں کھانا پکانا روزانہ کا ایک چیلنج ہوتا ہے۔ اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ایک اسمارٹ اوون بنایا گیا ہے ہے جو کھانے کے اجزا اور اسے پکانے کی ترکیب اسکین کرتا ہے اور ازخود کھانا تیار کرتا ہے۔

اسے ٹووالا اسمارٹ اوون کا نام دیا گیا ہے جس کے ساتھ تازہ کھانے کا واؤچر بھی آتا ہے۔ اس کی بدولت گھر بیٹھے لذیذ اور صحت بخش کھانا آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے۔ یہ اوون بالخصوص لاک ڈاؤن کے ماحول میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

یہ ایسے لوگوں کے لیے ایک نعمت سے کم نہیں جو اچھا کھانا کھانے کے شوقین تو ہیں لیکن انہیں کھانا پکانے میں کوفت ہوتی ہے۔ یہ اون وائی فائی سے منسل ہے اور اس کی ایک ایپ بھی بنائی گئی ہے۔ اس کے لیے ڈلیوری کارڈ اور کچے اجزا کے ساتھ آنے والا ایک کارڈ اوون کے پاس لے جاکر اسکین کیجئے جس کا ڈیٹا اوون پڑھ لے گا۔ اس کے بعد تمام اجزا شامل کرکے اس میں رکھدیجئے اور آرام سے بیٹھ جائیے کہ اوون ہی آپ کا فرمانبردار باورچی ہے۔ اکثر ڈشوں کی تیاری میں مشکل سے اوسطاً 20 منٹ صرف ہوتے ہیں۔

نہ صرف یہ بنی بنائی تراکیب کو اسکین کرکے کھانا بناسکتا ہے بلکہ یہ سودا سلف کے 650 سے زائد آئٹم کو اسکین کرکے اس سے مزیدار کھانے بھی پکاسکتا ہے۔ یہ امریکا میں برگر اور پیزا کے ریسیپی کو بہت اچھی طرح تیار کرتا ہے بلکہ بڑی ہوٹلوں کے اندازے میں ویسا ہی بناتا ہے جو آپ کو بھی پسند ہے۔ اس لحاظ سے یہ ایک بہترین اختراع بھی ہے۔

فی الحال اس کی قیمت 350 ڈالر کے لگ بھگ ہے لیکن مخصوص مدت کے لیے اس کی قیمت کم کرکے 232 ڈالر رکھ دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے