واٹس ایپ ڈاؤن، صارفین آن لائن اور لاسٹ سین میسجز دیکھنے سے محروم

پیغام رسانی اور ویڈیو کالنگ کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ دنیا بھر میں ڈاؤن ہوگئی جس کے بعد صارفین آن لائن اسٹیٹس اور لاسٹ سین دیکھنے سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں صارفین کو گزشتہ رات سے اس وقت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں واٹس ایپ پر چیٹ میں آن لائن اسٹیٹس اور لاسٹ سین نہیں نظر آرہا ہے۔

واٹس ایپ صارفین کسی کو بھی آن لائن نہیں دیکھ پا رہے تھے جب کہ انہیں کسی کا لاسٹ سین بھی نہیں دکھائی دے رہا تھا۔

جیسے ہی دنیا بھر سے تمام واٹس ایپ صارفین کو اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تو واٹس ایپ ٹوئٹر کے ٹرینڈنگ پینل پر ٹرینڈ کرنے لگا۔

متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ نے اپنا نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارفین اب یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ کون آن لائن ہے۔

دوسری جانب کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے واٹس ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے اور واٹس ایپ بالکل پہلے کی ہی طرح کام کر رہی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے