گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے ان کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی

لاہور : گلوکارہ صنم ماروی کی بہن نے اپنی ہی بہن کے خلاف تھانے پہنچ گئیں۔

صنم ماروی کی بہن ریشماں پروین نے گلوکارہ پر گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے اور ان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صنم ماروی مسلح افراد کے ہمراہ میرے گھر میں گھس آئی اور توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، میرا پرس بھی چھین لیا جس میں15 ہزار سے زائد رقم اور ضروری کاغذات موجود تھے۔

صنم ماروی نے اپنی بہن ریشماں پروین کے نام سندھی زبان میں پیغام بھی بھجوایا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے