امریکی شہری سنتھیا رچی کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج

اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کردی۔

پیپلزپارٹی کے کارکن وقاص عباسی نے ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفورکاکڑ کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنتھیا کی جانب سے2 مرتبہ وزیراعظم رہنے والی بینظیربھٹوکے خلاف نازیبا ٹوئٹس کیے گئے۔

سنتھیا ڈی رچی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں جہاں سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا۔

ایڈیشنل سشن جج عبدالغفورکاکڑ نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں امریکی خاتون کے کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست خارج کردی گئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق درخواست میرٹ کے بغیر ہونے کی بناء پر خارج کی جاتی ہے، پولیس نے اپنے جواب میں کہا کہ یہ ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے اور ایف آئی اے پہلے ہی اس نوعیت کے ایک معاملے کی انکوائری کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے پیپلز پارٹی ضلع اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا کہ ایف آئی اے انکوائری کرے اور اگر مقدمہ بنتا ہو تو کیس درج کیا جائے۔

اس فیصلے کے خلاف سنتھیا نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا تاہم ان کی درخواست مسترد کردی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے