عیدالاضحیٰ کی نماز کیلئے بھی عیدالفطر والے ایس او پیز ہوں گے

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے بھی عید الفطر والے ضابطہ کار (ایس او پیز) ہی ہوں گے جب کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایس او پیز بنا رہے ہیں۔

عید قرباں کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جولائی میں کورونا وبا اپنے عروج پر ہوگی، عید پر زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

اعجاز شاہ کاکہنا تھا کہ جانوروں کی خرید وفروخت کے لیے ضابطہ کار 30 جون تک مکمل کر لیں گے، قربانی سے متعلق ایس اوپیز کے لیے علماء سے مشاورت کی ہے جب کہ اس سلسلے میں صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہمیں قوم بن کر کورونا وبا کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم کورونا کے جلد خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 3 ہزار 755 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے