گومل یونیورسٹی : اساتذہ ، طلبہ اور ملازمین کی تنظیموں اور یونین سازی پر پابند ی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے اساتذہ ‘ افسران اور ملازمین کی تمام تنظیموں اور گروپوں پر مکمل طور پر پابند ی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی ہدایت پر جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن نمبر 2683/2725/GU/Estt: تاریخ19جو ن 2020 کے مطابق خیبرپختونخوا یونیورسٹی ایکٹ 2012 اور گومل یونیورسٹی کے سٹیچیوٹس 2016 (ترمیم شدہ) کے مطابق گومل یونیورسٹی کے افسران، اساتذہ اور ملازمین کو کسی بھی قسم کی ایسوسی ایشن یا گروپ بندی کی اجازت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں کام کرنیوالوں کی کمی نہیں مگرایسوسی ایشن اور گروپو ںنے ایسے لوگوں کو ہمیشہ پس پردہ رکھا ہے ۔ میں گومل یونیورسٹی کو پاکستان کے بہترین اداروں میں لانا چاہتا ہوں اس کے لئے مجھے خواہ کتنے ہی سخت فیصلے کیوں نہ کرنا پڑیں کرونگا۔

وائس چانسلرنے کہا کہ ” اگر میں گومل یونیورسٹی کے طلباء کو کسی قسم کی تنظیموں کی اجازت نہیں دیتا تو ملازمین کو بھی اس کی اجازت نہیں دونگا۔ اگر کوئی افسر، استاد، ملازم یا طالبعلم اس قسم کی تنظیموں یا گروپ بندی میں شامل پایا گیا تو گومل یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ ” انہی تنظیموں اور گروپس نے اس قدیم مادر علمی کوبہت نقصان پہنچایااور یونیورسٹی کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیاہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے