بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن نے کراچی میں فوج طلب کر لی

الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فوج طلب کرلی،سیکریٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں چاہے کچھ بھی ہو، انتخابات5 دسمبر کو ہی ہوں گے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے فوج کی مددمانگ لی ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح نے صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر رینجرز اہلکاروں کے پولنگ اسٹیشنز کے اندر تعیناتی کا فیصلہ ہوا تو انہیں مجسٹریٹ کے اختیارات حاصل ہونگے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کراچی کے 4141 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 234 ہی نارمل ہیں، باقی سب کے سب حساس اور انتہائی حساس ہیں،بابر یعقوب فتح کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کرنے کے اختیارات حاصل ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ اسٹیل مل، پورٹ قاسم سمیت کچھ صوبائی ادارےتعاون نہیں کررہے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے