پی ٹی آئی، جماعت اسلامی کا کراچی میں مشترکہ سیاسی شو جاری

جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کا کراچی میں مشترکہ سیاسی شو جاری ہے ،عمران خان کہتے ہیںکراچی کو ایسا نظام دیں گے کہ رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی ، سراج لحق بولے پانچ دسمبر کراچی میں انقلاب اور تبدیلی کا دن ثابت ہوگا ۔

جماعت اسلامی کے امیر سراج لحق کا ریلی سے کطاب میں کہناہے کہ شہر میںاب الیکشن ہوگا سلیکشن نہیں ہونے دیں گے ، بولے پانچ دسمبر کراچی میں انقلاب اور تبدیلی کا دن ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو استنبول بنائیں گے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کو سب سے پہلے امن چاہیے اور نفرتوں سے پاک کرنا چاہیے ،کراچی کو ایسا نظام دیں گے کہ رینجرز کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ جلسے جلوس اور ریلی پر پابندی جمہوریت میں نہیں مصنوعی جمہوریت میں ہوتی ہے ، میرے خلاف ایف آئی آر کٹی توالیکشن کمیشن پر دھبہ ہوگا ۔ ہم صرف جمہوریت کے تحت اپنا پروگرام چلا رہے ہیں ، یہ ہمارا آئینی حق ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے