ناراض بیوی کے گھر نہ لوٹنے پر شوہر نے تین بچوں کو قتل کردیا

ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے تین بچوں کا قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو روہڑی میں ٹرین سےگرفتارکرلیا۔

ایس پی ریلوے سکھر کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سےکراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس پر چھاپہ مار کرایک ملزم کو گرفتارکیا گیا ہے۔

ایس پی ریلوے نے بتایا کہ ملزم کا تعلق گوجرخان سے ہے جہاں وہ اپنے تین بچوں کا قتل کرکے فرار ہورہا تھا، گوجرخان تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے اور ملزم قتل کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔

ملزم کے مطابق ناراض بیوی کےگھر نہ لوٹنے پر اس نےاپنے تین بچوں کا قتل کیا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے