فیس بک کا نفرت پھیلانے والے اشتہارات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ وہ فیس بک کی پالیسی کو تبدیل کریں گے تاکہ اشہارات کے ذریعے نفرت انگیزی کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی پالیسی کے تحت فیس بک ان تمام اشتہاروں پر پابندی عائد کرے گا جو کسی خاص نسل، قومیت، ذات پات، صنف، جنسی رجحان یا کسی کی جسمانی حفاظت یا صحت کے لیے خطرہ ہیں۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہوں کہ فیس بک ایسی جگہ بنی رہے جہاں لوگ اپنی آواز کو اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے استعمال کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نفرت اور کسی بھی ایسی چیز کے خلاف کھڑا ہوں جو تشدد کو ہوا دیتے ہیں اور ہم اس طرح کے مواد کو ہٹانے کے لیے پُرعزم ہیں چاہے وہ کہیں سے بھی آئے۔

مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ ہم تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو ان اشتہارات سے (جو ان کی توہین اور انہیں کم تر ظاہر کرتے ہیں) محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے