پیٹرول عالمی منڈی میں سستا ہوا تو ریلیف دیا ،مہنگا ہوا تو قیمت بڑھانی پڑی: شہباز گِل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے۔

شہباز گِل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق طے کی جاتی ہیں، حکومت نے مشکل وقت میں مشکل فیصلہ لیا جو ملکی معیشت کے لیے ضروری تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بھارت میں 180روپے،جاپان 196،بنگلادیش 174 اور چین میں 138روپے ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پیٹرول عالمی منڈی میں سستا ہوا تو عوام کو ریلیف بھی دیا ،مہنگا ہوا تو قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کی ہے جس کے بعد وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیاگیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے