مچھر اور کیڑوں کو اب پودے لگا کر بھگائیں

دنیا بھر میں اس کی خوشبو سے پرفیوم اور اروماتھراپی کے لیے تیل نکالا جاتا ہے لیکن یہی تیل کیڑوں کے لیے قدرتی طور پر ناگوار بلکہ ناقابل برداشت چیز ہے۔
اس جامنی رنگ کے پھول سے نہ صرف آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ مچھروں سے بھی چھٹکارہ ملے گا۔

جب پھولوں کی بات ہو رہی ہے تو آپ کو ایک اور ایسا پھول بھی بتاتے ہیں جس سے آپ کا گھر مزید رنگین ہو جائے گا کیونکہ یہ گلابی، پیلے، نارنجی اور جامنی رنگ میں بھی ہوتا ہے، اس کو انگریزی میں کرسنتھیممس جبکہ اردو میں گل داؤدی کہتے ہیں۔

ہاں ہم مانتے ہیں کہ انگریزی میں اس کا نام خاصا مشکل ہے لیکن اس بات کا اطمینان رکھیں کہ یہ بہت تھوڑے وقت میں چیونٹیوں، پِسوؤں، مکڑیوں، لال بیگ، کٹھمل اور دوسرے کیڑے مکوڑوں کو بھی آپ کے گھر سے بھگا سکتا ہے۔ ان پھولوں میں پایا جانے والا کیمیکل پائرتھرم جہاں آپ کو کیڑوں سے چھٹکارہ دلاتا ہے وہیں اور بھی بہت خصوصیات رکھتے ہیں۔

اب ایک اور ایسے خوشبودار پودے کی بات کرتے ہیں جو ہر کھانے کا مزہ دوبالا کر دیتا ہے۔ گرمیوں میں اکثر اس کا شربت بھی بنایا جاتا ہے اور پھلوں کے جوسز میں بھی ایک مخصوص ذائقے کے لیے ڈالا جاتا ہے یہاں تک کہ گھروں میں اس کی چٹنیاں بھی تیار کی جاتی ہیں اور یہ پودا ہے پودینے کا۔

منتھول پودینے کے اندر پایا جانے والا ایک اہم جزو ہے۔ یہ مچھروں، چیونٹیوں اور مکڑیوں کو آپ کے گھر سے دور رکھتا ہے اسی طرح اس پودے کو جب چاہیں کچن میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے یعنی فائدہ اور وہ بھی ڈبل۔

اب ذکر ایک ایسی سبزی کے پودے کا جسے برسہابرس سے نہ صرف کئی بیماریوں کا علاج مانا جاتا ہے بلکہ کئی افسانوں کی رُو سے تو اس کی مدد سے چڑیلوں اور بھوتوں کو بھی بھگایا جا سکتا ہے، اب ہم ان افسانوی باتوں میں تو نہیں پڑیں گے تاہم یہ وہ خوشبو ہے جس کا تڑکہ ہر ڈش کے ذائقے کو دوبالا کر دیتا ہے، اس سے اچار اور چٹنیاں بنائی جاتی ہیں اور کم و بیش تمام ہی دادیاں، نانیاں اور امیاں اس کا پیسٹ بنا کر فریج میں رکھتی ہیں تاکہ ہر سالن میں اس کو استعمال کر سکیں اور یہ ہے ہم سب کا پسندیدہ لہسن،

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے بطور علم الحشرات کے استاد وابستہ ڈاکٹر سہیل احمد نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ لہسن، پودینہ اور لیمن گراس کے پودوں کو کورڈ فیلڈز میں بھی لگایا جاتا ہے تاکہ فصلوں کو حفاظت کی جا سکے، ان کو گھروں میں لگا کر بھی مچھروں اور دیگر کیڑے مکوڑوں سے بھی چھٹکارہ پایا جا سکتا ہے۔

جیسا کہ ڈاکٹر سہیل نے بتایا کہ لیمن گراس کے بھی وہی فوائد ہیں جو لہسن اور پودینے کے ہیں تواس مقصد کے لیے آپ دل کھول کر ہر کمرے میں لیمن گراس بھی رکھ سکتے ہیں۔

لیمن گراس میں پایا جانے والا سٹرونیلا بھی مچھر، چیونٹی، مکڑیوں اور دیگر کیڑوں کا توڑ ہے۔تو بس آپ بھی اپنے بیڈروم میں اسے لگائیں اور رات بھر کی پرسکون نیند پائیں، اس سے بڑھ کر بھی کچھ چاہیے تو لیمن گراس کی چائے بھی آپ کے جسم کو راحت پہنچا سکتی ہے اور نزلہ زکام سے بھی دور رکھتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے