فخر ہے کورونا بحران میں میری ٹیم نے ملک کو درست سمت میں رکھا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے اپنے فیصلے کو باعث فخر قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بلوم برگ کا ایک مضمون شیئر کیا جس کے مطابق یورپی ممالک یعنی جرمنی، اٹلی، فرانس، پرتگال وغیرہ میں مستقبل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے۔

اس مضمون کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ’اسمارٹ لاک ڈاؤن اختیارکرنے والوں میں میری ٹیم سرفہرست ہے۔ مجھےفخر ہےکہ کورونا سے پیدا شدہ بحرانی کیفیت میں وطنِ عزیزکو پیہم درست سمت میں رکھنےکیلئے یہ تدبیر میرے کام آئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ آج سے اگر ہم ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہیں تو بحران کی سنگینی سے بخوبی نجات پالیں گےانشاءاللہ۔

خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے کورونا کیسز بڑھنے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے سے متعلق 20 شہروں کی نشاندہی کرتے ہوئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نےہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے