وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق کیلئے ٹیکس جمع کرنے سے انکار

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاق کیلئے ٹیکس جمع کرنے سے انکار کردیا۔

گزشتہ ماہ ٹیکس وصولی کے سلسلے میں وفاق اور سندھ حکومت میں تنازع پیدا ہوا تھا جو اب بھی برقرار ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے ہمیں آئین کے تحت ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے لہٰذا ہم اب وفاق کیلئے ٹیکس جمع نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیرایکسائز کو ہدایت کردی ہیں اور وہ وفاق کو سندھ حکومت کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے