لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کردیا

لاہور کے ینگ ڈاکٹرز نے ایس اوپیز بننے اور ان پر عملدرآمد تک سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہور کے جنرل اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا کے حوالے سے ہر حکومتی فیصلہ غلط ثابت ہوتا رہا ہے، حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی ضد ہیلتھ پروفیشنلز پر لاگو کرنا چاہتی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ایس او پیز بنائے اور ان پر عملدرآمد ہوئے بغیر او پی ڈیز میں کام نہیں کریں گے، حکومت اپنی ناکامی اور نااہلی ہم پر ڈالنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 60 ڈاکٹروں سمیت 100 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز کورونا کا شکار ہو چکے، رسک الاؤنس تمام ہیلتھ پروفیشنلز کے لیے ہونا چاہیے،ایک ہفتے تک ہیلتھ پروفیشنلز کو رسک الاؤنس نہ دیا گیا تو ہم مزید خدمات سرانجام نہیں دیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے