کراچی: بلدیہ میں پولیس مقابلے میں 3 اغوا کار ہلاک، بچہ بازیاب

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 اغواکار ہلاک ہوگئے اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس کے مطابق سائٹ اے کے علاقے سے 29 جون کو 11 سالہ وقار اللہ کو نامعلوم اغواکار اغواکرکے لے گئے تھےاور اس کے عوض والدین سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا۔

بدھ کی رات پولیس نے اغواکاروں کی موجودگی کی اطلاع پراتحاد ٹاؤن میں چھاپہ مارا تو ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 نامعلوم اغواکار شدید زخمی ہوگئے اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

مغوی بچے کو پولیس نے بحفاظت بازیاب کرالیا ہے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکاربھی زخمی ہوا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے